Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب میں بدنظمی، نوجوان اسٹیج پر چڑھ گئے

پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب کے دوران بدنظمی، نوجوان اسٹیج پر چڑھ گئے، کھلاڑیوں کی جانب سے انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب کے دوران کھلاڑیوں نے انتظامیہ پر برہم ہوتے ہوئے میراتھون انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ نوجوان اسٹیج پر بھی چڑھ گئے۔

کھلاڑیوں کی جانب سے میراتھون انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ ریس شروع ہونے کے بعد دوڑ کےدوران لوگوں کے شامل کیا گیا۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ میراتھون فراڈ تھی من پسند لوگوں کو آگے بھیجا گیا، ٹوکن کا کھیل کھیلا گیا۔

کھلاڑیوں کی جانب سے الزامات سامنے آنے کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ برائے کھیل فخرجہان نے بے نظمی کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ پشاور میں میراتھون ریس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کیا تھا، میراتھون میں محمد قاسم نے پہلی پوزیشن اور محمد اختر دوسرے نمبر پر آئے۔

چمکنی سے حیات آباد تک 25 کلو میٹر تک ہونے والی ریس میں 3 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کی، فاتح ایتھلیٹ کیلئے چار لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا۔

Related posts

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

محمد نوید

پاکستان کے ایک اور ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

محمد نوید

برازیل: 27 سالہ فٹبالر میچ کے دوران دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کرگیا

محمد نوید

Leave a Comment