Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

دورہ آسٹریلیا و زمبابوے، وائٹ بال اسکواڈ سے سعود، شاداب اور افتخار کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے محمد رضوان وائٹ بال اسکواڈ کی کپتانی کے مضبوط امیدوار بن گئے۔

آسٹریلیااور مبابوے کے ٹور کیلئے ٹیم کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا کے دورے میں سینیئر کھلاڑیوں کی شمولیت جبکہ دورہ زمبابوے میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

وائٹ بال اسکواڈ میں متعدد نئے چہروں کو موقع دیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈز میں عمیر بن یوسف، عرفان خان نیازی، کامران غلام، حسیب اللہ، سفیان مقیم، محمد حسنین کی شمولیت ہو سکتی ہے جبکہ سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا میں شامل ہوں گے جبکہ فخرزمان کی سلیکشن میں فٹنس مسائل آ ڑے آ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے پر اتفاق پایا جاتا ہے اور وہ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

Related posts

امریکی حملےکے بعد ایران نے فیفا ورلڈکپ سے دستبردار ہونےکا عندیہ دے دیا

محمد نوید

دورہ سری لنکا میں کوہلی اور روہت شرما کو آرام دینے کا فیصلہ، ون ڈے کی کپتانی کون کریگا؟

محمد نوید

ورلڈکپ: بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

محمد نوید

Leave a Comment