Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان کیلئے ایک اور ٹائٹل

پاکستانی کھلاڑی صہیب ثنااللہ نے  نیویارک میں لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کا بی ڈویژن جیت لیا۔

  لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کا بی ڈویژن  امریکا کے شہر نیویارک میں کھیلا جارہا ہے جس میں مختلف ڈویژنزکے 174 پلیئرز نےحصہ لیا۔

22 سالہ صہیب ثنااللہ نے  تعلیم مکمل کرنےکےبعد 4 سال کےوقفہ لیا تھا جس کے بعد انھوں نے اب  اسکریبل میں واپسی کی لیکن اس وقفے کا ان کے کھیل پرکوئی اثرنہیں پڑا۔

 صہیب ثنا اللہ   لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ کے  ڈویژن بی میں 15 میں سے 14 گیمزجیت کر فاتح قرارپائے انھوں نے 163پوائنٹس اسکورکرکےسب سےبڑی سنگل موو کا انعام حاصل کیا۔

دوسری جانب  646کےاسکورکےساتھ سنگل گیم میں سب سےزیادہ اسکورکا انعام بھی پاکستانی پلیئرنے ہی جیتا۔

لیک جارج اسکریبل ٹورنامنٹ میں نیل گین نے دوسری اورجسٹن مورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ  صہیب کےبھائی دانیال ثنا اللہ چوتھے نمبرپررہے۔

Related posts

پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی ہوگئے

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو 150سے زائدکے اسٹرائیک ریٹ والےکھلاڑیوں کی ضرورت ہے: محسن نقوی

محمد نوید

پی ایس ایل 11 میں شامل فرنچائز راولپنڈی نے ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment