Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

فخر زمان نے پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا’، قریبی ذرائع کی تردید کے بعد ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے پلیئر ایجنٹ کی تبدیلی سے متعلق ان کے قریبی ذرائع نے تردید کردی۔

منگل کی صبح فخر زمان کے بڑے بھائی کے نام کے ایکس ہینڈل سےایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کا بتایا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں گوہر زمان نے کہا کہ بڑے بھائی کی حیثیت سے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، مبینہ طور پر پلیئر ایجنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی اور سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔

خیال رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا۔

فخرزمان نے پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا: قریبی ذرائع

اب کرکٹر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان نے پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا ہے، ان کے بھائی کے مبینہ ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

گوہر زمان کےنام سے ایکس اکاؤنٹ پرفخر زمان کے پلیئر ایجنٹ سےلاتعلقی کی ٹوئٹ کی گئی تھی۔

اس سے قبل ماضی میں شاہین آفریدی کی پلیئر ایجنٹ تبدیل کرنےکی افواہیں بھی گردش کی تھیں۔

Related posts

22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے

محمد نوید

ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان اپنا پہلا میچ آج عمان کیخلاف کھیلے گا

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں بارش کا امکان

محمد نوید

Leave a Comment