Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع، اہم کھلاڑی کی واپسی یقینی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سلیکٹرز کا مشاورتی عمل جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

حارث رؤف کو جنوبی افریقا کے خلاف اور ٹرائی سیریز سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کرکٹر معاذ صداقت اور فاسٹ بولر احمد دانیال کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 7 جنوری ہے ۔یہ ایونٹ7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

بھارتی اعتراض کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ڈھاکا میں ہی طلب

محمد نوید

پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

محمد نوید

Leave a Comment