Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ’ویژول آئیڈینٹیٹی‘ ریلیز کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ’ویژول آئیڈینٹیٹی‘ ریلیز کر دی۔

ریلیز کی گئی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کا لوگو بھی دکھایا گیا ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ذکر میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے اور اس ویژول آئیڈنٹیٹی میں ایونٹ کے لوگو سمیت دیگر تصویری عناصر کی نمائندگی کی گئی ہے۔

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی2017 کے بعد پہلی بار ہو رہی ہے جو کہ اگلے سال پاکستان میں کھیلی جانی ہے۔

خیال رہے کہ 2026 میں ویمنز چیمپئنز ٹرافی سری لنکا میں ہو گی۔

Related posts

برازیل: 27 سالہ فٹبالر میچ کے دوران دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کرگیا

محمد نوید

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

محمد نوید

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment