Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں  نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔مارکو یانسن 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ ایڈن مارکرم 18، ڈی کوک 10، ڈیوالڈ بریوس 34، ڈیوڈ ملر 6، اسٹبز 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے فن ایلن اور ٹم سائفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کیوی اوپنر فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 33 گیندوں پر  سنچری اسکور کی، جس میں 10 چوکے اور8 چھکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ نے 58 رنز بنائے، رچن رویندرا 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 47 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار ٹاپ ٹیموں جیسا کیوں نہیں؟ فیلڈنگ کوچ نے بتا دیا

محمد نوید

پاکستان ہاکی ٹیم کےکھلاڑی ابو بکر کے گھٹنےکی سرجری ہوگئی

محمد نوید

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 5،400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی

محمد نوید

Leave a Comment