نوبی افریقا کے کرکٹر تبریز شمسی اور و یسٹ انڈین آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ ہوگیا۔
دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے۔
انگلینڈ کے ٹام ایبل، لیوک ویلز اور ایڈیم روزنگٹن بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہونیوالے لوکل پلیئرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ 26 نومبر سے 7 دسمبر تک گیانا میں کھیلی جائے گی۔
ایونٹ میں پاکستان سے لاہور قلندرز کے علاوہ بنگلا دیش کی رنگپور رائیڈرز، انگلینڈ کی ہمپشائر ہاکس، آسٹریلیا کی وکٹوریہ اور ویسٹ انڈیز کی گیانا ایمازون شامل ہیں۔