Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا اور تنبیہ کی کہ کمیٹی اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے ورنہ معاملہ فیفا تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمی کو سخت انتباہ جاری کیا ہے جس میں اس کے حالیہ اقدامات کو کمیٹی کے مجاز دائرہ کار سے باہر قرار دیتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں۔ یہ غیر معمولی ردعمل نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے 19 نومبر 2024 کو غیر معمولی کانگریس اجلاس کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

پی ایس بی نے واضح کیا کہ ایسی سرگرمیوں سے پاکستان میں فٹبال گورننس کو غیر مستحکم کرنے کے خطرات لاحق ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کی قیادت میں کمیٹی کو بنیادی طور پر روزمرہ کے امور سنبھالنے، کلب رجسٹریشن اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم اب کمیٹی کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قانون سازی کے اختیارات سنبھالنے کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے یہ عملی طور پر ایک پالیسی ساز ادارے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

چیئرمین پی پی ایف ہارون ملک کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ  نارملائزیشن کمیٹی کا کانگریس اجلاس بلا کر آئینی ترمیم کا اقدام، تسلیم شدہ پی ایف ایف صدر کے بغیر اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے منتخب نمائندوں کو مطلع کیے بغیر ایسا کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس کی کسی بھی قسم کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

Related posts

جیتیں گے کہہ کہہ کر تھک گئے ،اس بار ورلڈکپ جیت کر دکھائیں گے: شاہین آفریدی

محمد نوید

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ٹریوس ہیڈ اور سراج کو بطور سزا جرمانہ یا معطل کیے جانے کا امکان

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے واضح مؤقف پر آئی سی سی پریشان ہوگیا

محمد نوید

Leave a Comment