Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کی جاسکتی ہے: بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اب بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کے لیے بورڈ میٹنگ پر رائے شماری ضروری ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی جمعہ کو بھیجی گئی ای میل پر پی سی بی کے جواب کا منتظر ہے ، آئی سی سی کا اگلا لائحہ عمل پی سی بی کے جواب پر منحصر ہوگا۔

دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا  ہے جس میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات مانگی گئی ہیں۔

Related posts

انگلش بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا

محمد نوید

چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

محمد نوید

بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

محمد نوید

Leave a Comment