Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

انڈیا کے ارشدیپ سنگھ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر کے لیے نامزد ہوئے ہیں، جنہوں نے  18 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ  زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر  رضا بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں، انہوں نے  24 میچز میں 573 رنز بنائے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے بابر اعظم بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

بابر اعظم نے 24 میچز میں 738 رنز اسکور کیے جس کی وجہ سے وہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے۔

 آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں جنہوں نے 15 میچز میں 539 رنز بنائے۔

Related posts

امریکا میں جاری اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری کی شاندار پرفارمنس

Admin

بابر اور کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں کیونکہ کوہلی کی بھارت کیلئے پرفارمنسز بہت شاندار ہیں: حفیظ

Admin

وقار یونس کی پی سی بی میں بطور ایڈوائزر تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Admin

Leave a Comment