Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

دبئی پولیس کا اسٹیڈیم میں کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

دبئی پولیس نے اسٹیڈیم میں کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ جاری کردی۔

یہ وارننگ حالیہ واقعات کے تناظر میں جاری کی گئی ہے، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں فتح کے بعد کرکٹ مداح میدان میں داخل ہوگیا تھا۔

اس کے علاوہ دبئی پولیس نے مختلف فٹبال میچز کے دوران غیر قانونی مواد (میرین ڈسٹریس سگنلز) استعمال کرنے والے شائقین کو گرفتار کیا ہے جو ان کھیلوں کے دوران موجود ہر فرد کے لیے سنگین خطرہ تھے۔

دبئی پولیس نے مداحوں کو متنبہ کیا ہے کہ اسٹیڈیمز میں خطرناک مواد اور آتش بازی کے استعمال پر جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے، میچز کے دوران اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے پر بھی سخت سزا دی جائے گی۔

دبئی پولیس نے واضح کردیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سے 3 ماہ قید کی سزا ہوگی یا پھر 5 ہزار سے 30 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا جو پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر 22 لاکھ 85 ہزار روپے بنتے ہیں۔

دبئی پولیس نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں تشدد، نسل پرستی یا سیاسی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی اس لیے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے باز رہا جائے۔

کسی دوسرے شائق یا پھر کھلاڑی پر کوئی مواد یا مائع پھینکنے پر 10 ہزار سے 30 ہزار درہم (لگ بھگ سات لاکھ سے 22 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دبئی پولیس نے مداحوں سے اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،  پولیس نے مداحوں کو اسپورٹس ایونٹس کی سکیورٹی سے متعلق 2014 میں جاری ہونے والے اماراتی قانون نمبر 8 کے تحت وارننگ جاری کی ہیں جس کے مقصد کھلاڑیوں اور مداحوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Related posts

بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کا نہیں بتایا:چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل

محمد نوید

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کب اور کہاں ہوگا؟

محمد نوید

بھارت نہیں کھیلے گا تو ٹورنامنٹ بھی نہیں ہوسکتا’، بھارتی میڈیا ایشیاکپ ختم کرانے پر تُل گیا

محمد نوید

Leave a Comment