Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکھیلہاکی

ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر ایشین چیمپئن شپ کیلئے چین گئی ہے، صدر پی ایچ ایف

لاہور: صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق  بگٹی نے انکشاف کیا ہےکہ قومی ہاکی ٹیم  ادھار کی ٹکٹوں پر  ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے لیے چین گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں  دلاسہ دیا گیا ہےکہ پیسا مل جائےگا، ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف ہاکی کے لیے خصوصی گرانٹ دیں۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ روایتی حریف  بھارت  سے مقابلہ  ٹف ہوگا، وہ رینکنگ میں پاکستان  سے بہتر ہیں۔

صدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ  پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کے لیے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لے کر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ  آئی جی سندھ کو  ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا  چارج لینےکے لیے خط لکھ رہے ہیں، متوازی فیڈریشن  بنانے والوں کے خلاف  ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دی ہے۔

Related posts

بھارتی ہٹ دھرمی، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیرکا خدشہ

محمد نوید

آئی پی ایل 2025 سے ممکنہ تصادم، بڑے کھلاڑی پی ایس ایل میں لانےکا منصوبہ تیار

محمد نوید

دیوجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری تعینات

محمد نوید

Leave a Comment