Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

کوشش ہوتی ہےگراؤنڈ میں جاؤں اور ٹیم کیلئےکچھ کروں، میں نمبرزکا نہیں سوچتا: کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن کا کہنا ہےکہ میری کوشش ہوتی ہےکہ گراؤنڈ میں جاؤں اور  ٹیم کے لیےکچھ کروں، میں نمبرز کا نہیں سوچتا۔

لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دینےکے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کنڈیشنز میں کھیلنےکا تجربہ تھا جوکہ ہمارے لیے اچھا رہا، یہاں بگ اسکورنگ  میچز ہوتے ہیں اور  یہی ہماری کوشش تھی۔

 کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑی پارٹنرشپ کا فائدہ ہوا، یہ ایک اچھی پچ تھی لیکن سیٹ ہونےکے لیے وقت درکار تھا، دوسری اننگز میں یہاں کنڈیشنز تھوڑی مختلف رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  دبئی کی کنڈیشنز مختلف ہیں اور ہر ٹورنامنٹ میں مختلف کنڈیشنز کا سامنا ہوتا ہے،  راچن رویندرا میں بہت ٹیلنٹ ہے، ہم دونوں نے فوکس برقرار رکھا، راچن رویندرا اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں، ہمارا فوکس اگلے میچ پر ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

Related posts

ڈیاگو میراڈونا کی موت پر طبی عملے کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع

محمد نوید

آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار

محمد نوید

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

محمد نوید

Leave a Comment