Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان

لاہور : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز  لاہور قلندرز  نے  پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی اواو ثمین رانا نے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر محمود بھٹی کےساتھ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ  کِٹ ڈیزائن کے مقابلے میں نوجوان ڈیزائنرز اور مداح کو مدعو کیا گیا ہے۔

عاطف رانا کے مطابق یہ صرف ڈیزائن کا مقابلہ نہیں بلکہ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے، مقابلے سے لاہور قلندرز اور اس کے پرجوش مداحوں کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔

لاہورقلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ جدت کو اہمیت دی ہے، کِٹ مقابلے  کے لیے فیشن اسکولوں سے تعلق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والوں سے درخواست ہے کہ وہ 100 فیصد اصل ڈیزائن پیش کریں۔

انھوں نے بتایا کہ مقابلے کے نگران معروف پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈیزائنر محمود بھٹی ہوں گے،  محمود بھٹی بہترین ڈیزائنر کے انتخاب میں مدد کریں گے، منتخب کردہ ڈیزائنر عوامی ووٹ کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

عاطف رانا کا مزید کہنا تھا کہ کِٹ مقابلہ جیتنے والے کو خصوصی انعام اور  پی ایس ایل ڈگ آؤٹ میں بیٹھنے کا موقع ملے گا، کِٹ ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ سہہ پہر 4 بجے تک ہے۔

دوسری جانب سربراہ جیوری محمود بھٹی نے کہا کہ  نواجوان ٹیلنٹ کی رہنمائی اور مدد کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں مقابلے میں حصہ لینے والے شرکاء کے وژن کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔

Related posts

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان

محمد نوید

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

محمد نوید

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

محمد نوید

Leave a Comment