Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

بھارت کی کارکردگی سے لگتا ہے اس دفعہ چیمپئنز ٹرافی ان کی ہوگی: راشد لطیف

کراچی: سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہےکہ اس بار بھارت کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا امکان ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف  نے کہا کہ بھارت کی کارکردگی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اس دفعہ ان کی ہوگی۔

دوسری جانب قومی ٹیم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن  میں غیر پیشہ ورانہ رویہ اپنایا گیا اور سلیکٹرز گھبرا گئے ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بھارت کی بہت مضبوط ٹیم ہے، قومی ٹیم کا جو اعلان کیا گیا عوام اور میڈیا کو ایک مرتبہ  پھر پاگل بنایا گیا ہے، جن کھلاڑیوں پر تنقید کی گئی ان میں سے کچھ کو ٹی ٹوئنٹی اور کچھ کو ون ڈے میں رکھ لیا گیا، ایک مرتبہ پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر سکندر بخت کا کہنا تھا کہ ابھی بھی پاکستان کی جس ٹیم کا اعلان ہوا ہے میں اس پر حیران ہوں، کرکٹ کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 14 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ناک آؤٹ مقابلے میں شکست دی اور چیمپئنز ٹرافی کےفائنل میں جگہ بنائی۔

Related posts

پی ایس ایل10: لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

محمد نوید

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

محمد نوید

دو میچ ہار گئے لوگ ناراض ہیں، ہم اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ قومی ٹیم

محمد نوید

Leave a Comment