Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانےکا امکان

جون میں امریکا اور  ویسٹ انڈیز  میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان اگلے ماہ ہی کیا جائے گا، دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے ٹیم  کا اعلان کل کردیا جائے گا۔

جون میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے عبوری اسکواڈ دینے کیلئے یکم مئی کی تاریخ ہے لیکن حتمی اسکواڈ کا اعلان 25 مئی تک کیا جاسکتا ہے اور پی سی بی اس ہی تاریخ کے آس پاس ورلڈکپ کے اسکواڈ کا اعلان کرنےکا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کو آئرلینڈ میں ہونیوالے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد 23 یا 24 مئی کو اسکواڈ کے اعلان کا امکان ہے۔

دوسری جانب دورہ آئرلینڈ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔

ٹیم میں حارث رؤف کی واپسی ہوسکتی ہے تاہم ان پر پی سی بی کو حتمی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ اعظم خان، محمد رضوان اور عرفان نیازی کی فٹنس پر بھی رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ پلیئرز کے ورک لوڈ منیجمنٹ کا پلان ترتیب دیا جاسکے ۔

Related posts

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ وسیم اکرم کا دلچسپ مشورہ

محمد نوید

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے دعوت دیدی

محمد نوید

اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان T20 سیریز کا شیڈول طے پاگیا

محمد نوید

Leave a Comment