Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکھیل

4گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شہروزکاشف یوم پاکستان پر ایوارڈ نہ ملنے پر افسردہ

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف حکومت کی جانب سے کوئی ایوارڈ نہ  ملنے پر بول پڑے۔

سوشل میڈیا پر سول ایوارڈ اور پاکستان ڈےکے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے بیان میں شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ  مجھے چارگنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر فخر ہے، میں 22  برس کی عمر میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکر چکا ہوں۔

شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والا  دوسرا اور کم عمر ترین پاکستانی ہوں۔

پاکستانی کوہ پیما کا کہنا تھا کہ  میں 4 برسوں سے قومی سول ایوارڈ کا منتظر ہوں، ہر مرتبہ آخری لمحات میں نام نکال دیا جاتا ہے۔

شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ میرا جذبہ ماند پڑگیا ہے لیکن عزم اب بھی پختہ ہے، میں23 مارچ کے موقع پر ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Related posts

حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

محمد نوید

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آگئی

محمد نوید

جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی

محمد نوید

Leave a Comment