Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

آئی پی ایل کیلئے دورہ پاکستان چھوڑنے والے کیوی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

نیوزی لینڈ کے کرکٹرز بھارت میں سیزن کے اچھے آغاز کے لیے میچز کے منتظر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے 9 کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ میں معاہدے ہیں جب کہ اب تک 4 کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

آئی پی ایل میں ایک ٹیم میچ کے لیے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کر سکتی ہے،  اس لیےنیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق کیوی کرکٹرز پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

کین ولیمسن تین میچز میں باہر بیٹھے، دو میچز میں 27 رنز بنائے جب کہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں، رچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز اسکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلیئر ڈیرل میچل نے 5 میچز میں 118 رنز بنائے ہیں۔

آئی پی ایل میں میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔

Related posts

میچ کھیل کر مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کرنا سراسرمنافقت ہے: کرکٹ براڈکاسٹر اشیش رائے

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: بھارتی بیٹر سنجو سیمسن نے شاہدآفریدی کا 17سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

محمد نوید

پاکستانی ویٹ لفٹر نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ اور 1سلور میڈل جیت لیا

محمد نوید

Leave a Comment