Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

جمعہ کو پاکستان نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 205 رنز کا ہدف دیا جسے گرین شرٹس نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت صرف 16 اوورز میں مکمل کرلیا۔

اوپنر محمد حارث 41 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور کپتان سلمان علی آغا نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

حسن نواز نے کیویز کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا بابر اعظم کا ریکارڈ توڑا۔

نیوزی لینڈ کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

کیویز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے ابتدائی 6 اوورز کے پاور پلے میں اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔

6 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رنز اسکور کیے تھے جو گرین شرٹس کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاور پلے کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

 

Related posts

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ 12 مئی سے شروع ہوگا

محمد نوید

پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment