Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پی ایس ایلکرکٹکھیل

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور  ٹم سائفرٹ نے 22 رنز  بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج ہی دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

Related posts

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نےدوسری شادی کرلی

محمد نوید

خیبر کی چٹانوں سے دبئی کے میدان تک: تائیکوانڈو کے میدان میں مسعود آفریدی کا سنہری سفر

محمد نوید

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ: مسلسل 4 فتوحات کے بعد پاکستان کو پہلی شکست

محمد نوید

Leave a Comment