Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ایشیا کپکرکٹکھیل

ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے ہرادیا

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے ساتویں میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

 ایشیا کپ میں گروپ اے کا یہ میچ  ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں عمان نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

متحدہ عرب امارات  نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔کپتان محمد وسیم 69 اور عالیشان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ محمد زوہیب نے 21 اور ہرشت کوشک نے 19 رنز بنائے۔

173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آریان بشت 24 اور جتندر سنگھ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

متحدہ عرب امارات  کی جانب سے جنید  نے  شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔حیدر علی اور محمد جواداللہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں شامل متحدہ عرب امارات کی ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔اس سے قبل پہلے میچ میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related posts

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگےکھلاڑی مچل اسٹارک رنز کے اعتبار سے بھی مہنگے ثابت

محمد نوید

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

محمد نوید

رضوان کی سنچری رائیگاں، کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان کو شکست دے دی

محمد نوید

Leave a Comment