Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے  لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز  شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

شاہین آفریدی اور حارث رؤف دونوں نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپنی 300، 300 وکٹیں مکمل  کرلی ہیں۔

شاہین آفریدی نے کرئیر کے 216 ویں اور حارث رؤف نے 228 ویں میچ میں 300 وکٹیں مکمل کی۔

شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے۔

شاہین آفریدی نے 216 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا جب کہ 228 میچز میں 300 وکٹیں مکمل کرکے حارث رؤف دوسرے تیز ترین پاکستانی بولر بنے۔

اس سے قبل محمد عامر اور وہاب ریاض کے پاس مشترکہ طور پر یہ اعزاز تھا۔

وہاب ریاض اور محمد عامر نے 256، 256 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین بولر بھی ہیں۔

Related posts

پی ایس ایل 9 کا چیمپئن کون؟ اسلام آباد اور ملتان کا فائنل آج ہوگا

محمد نوید

پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر ختم، عرفان پٹھان کا سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز

محمد نوید

نیوزی لینڈ سے میچ تاخیر کا شکار، افغان کرکٹ بورڈ حکام بھارتی اسٹیڈیم کی ناقص سہولیات پر ناراض

محمد نوید

Leave a Comment