Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کاکول کیمپ میں تیسرے روز بھی بھرپور فیزیکل ٹریننگ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول کیمپ میں تیسرے روز بھی بھرپور فیزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

افواجِ پاکستان کے جوانوں کی سرپرستی میں قومی کرکٹرز کا فیزیکل ٹریننگ کیمپ آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں جاری ہے۔

کیمپ کے تیسرے روز دو مراحل میں کھلاڑیوں نے فیزیکل ٹریننگ کی۔ ریمپ پر فیزیکل ٹریننگ اور رننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑی مختلف کھیلوں میں بھی مشغول رہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کھلاڑیوں کو خوشگوار ماحول میں ٹریننگ کرتے دکھایاگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Sixty Four Percent (@tsfp_64)

 آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ روزے کی حالت میں ٹریننگ تھوڑی سی مشکل لگتی ہے۔

اس کے علاوہ  فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی خدمت کرنے کا خواب دیکھا تھا، اب فوج کے جوانوں کے ہمراہ ٹریننگ کررہاہوں۔

 

Related posts

میلبرن اسٹارز نے حارث کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی

محمد نوید

پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر ختم، عرفان پٹھان کا سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز

محمد نوید

کرکٹ میچ میں انوکھا واقعہ، ایک دو نہیں، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز تک جا پہنچا

محمد نوید

Leave a Comment