Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکھیل

پی ایس بی نے پاکستان کا نام استعمال کرنے پر باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں  پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن لفظ پاکستان کا غیر قانونی استعمال کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہےکہ فیڈریشن نہ پی ایس بی سے الحاق یافتہ ہے، نہ ہی تسلیم شدہ، فیڈریشن کو سات دن میں وضاحت جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹس میں  باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کو قومی فیڈریشن ظاہر کرنے سےگریز کا حکم دیا گیا ہے۔

 پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہےکہ یہ معاملہ پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

Related posts

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کی ویزہ پراسس کیلئے امریکی سفارتخانےآمد

محمد نوید

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت

محمد نوید

45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر بابر اعظم کو چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد، خصوصی تحفہ پیش کردیا

محمد نوید

Leave a Comment