Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی اوسط رفتار بنگلادیشی فاسٹ بولرز سے کم رہی

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی اوسط رفتار بنگلادیشی فاسٹ بولرز سے کم رہی، ٹیم منیجمنٹ نے قومی بولرز کی گرتی پیس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  

بنگلادیش کے خلاف پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی کی گیند کروانے کی اوسط رفتار 135 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

 پاکستان کی جانب سے میچ میں تیز ترین گیند نسیم شاہ نے 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی جبکہ بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کی گیند 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کے قریب رہی۔

ماضی میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کروا چکے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف اور سلمان بٹ نے بھی پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی گرتی پیس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی منیجمنٹ بھی بولرز کی پرفارمنس سے ناخوش ہے اور فاسٹ بولرز کی گرتی پیس پر تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو پنڈی ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی،سیریز کا دوسرا میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

Related posts

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری کیلئے ایک ہفتے کا ہدف طے، پہلی ترجیح اب بھی غیر ملکی کوچز

محمد نوید

یووراج، ہربھجن اور سریش رائنا پر ‘معذور’ افراد کا مذاق اڑانے کا الزام، پولیس میں شکایت درج

محمد نوید

‘آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں’، شاہد آفریدی نے شیکھردھون کو ‘فنٹاسٹک ٹی’ یاد دلادی

محمد نوید

Leave a Comment