Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے دعوت دیدی

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے دعوت دے دی۔

ملائیشیا میں ہونے والے نیشنز کپ کی فاتح ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی کرنا تھا، فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں شکست دیکر ٹائٹل جیتا اور پرو ہاکی لیگ کیلئے بھی کولیفائی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کیلئے مدعو کرلیا جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں دنیا کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے پاکستان کی ہاکی رینکنگ 17ویں نمبر پر چلی گئی تھی۔

پرو ہاکی لیگ کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں متوقع ہے۔

Related posts

انگلینڈ انڈیا ٹیسٹ میچ تنازع، بین اسٹوکس نے خاموشی توڑ دی

محمد نوید

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 15 گیندوں پر نصف سینچری

محمد نوید

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز کا اختتام، ٹاپ 10کھلاڑیوں میں 6 پاکستانی شامل

محمد نوید

Leave a Comment