Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا پاکستان کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پرعدم اعتماد کا اظہار

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے پاکستان کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو واچ لسٹ پر ڈال کر 4 ماہ میں معاملات درست کرنے کی مہلت دیدی۔

واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے واڈا قوانین پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا، دیگر 6 ممالک کو بھی واچ لسٹ پر ڈالا گیا ہے۔

واڈا کی جانب سے واچ لسٹ پر ڈالے گئے ممالک کو جنوری 2025 تک معاملات درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واڈا کی جانب سے واچ لسٹ پر ڈالے گئے ممالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن تک واڈا کوڈ کے مطابق اقدامات نہیں ہوئے تومزید کارروائی ہوسکتی ہے۔

Related posts

پاکستان کے ناصر اقبال تسمینئن اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر ختم، عرفان پٹھان کا سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز

محمد نوید

‘کوئی سربراہ نہیں ہوگا’، کپتان سمیت 7 افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment