Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ایشیا کپ 2025 سے اہم پاکستانی کھلاڑی کے باہر ہونےکا امکان

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا انجری کے باعث  ایشیا کپ 2025  سے باہر ہونےکا امکان ہے۔

کندھے کی انجری کا شکار  آل راؤنڈر شاداب  خان  نے جولائی میں برطانیہ میں اپنے کندھے کا آپریشن کرایا تھا، اسی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں وہ شرکت نہیں کرسکے اور اب دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی  ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جب کہ شاداب خان کو سرجری کے بعد مکمل صحت یابی کے لیے کم از کم 3 ماہ درکار ہیں ، اس طرح شاداب  اکتوبر تک مکمل فٹ ہوں گے۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے نائب کپتان کی جگہ یا اس کے متبادل کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا جب کہ 14 ستمبر کو پاک بھارت مقابلہ شیڈول ہے۔

Related posts

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی

محمد نوید

پاکستانی گالفر نے ویتنام میں لیکسس چیلنج گالف چیمپئن شپ جیت لی

محمد نوید

بھارتی ہٹ دھرمی، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیرکا خدشہ

محمد نوید

Leave a Comment