Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

نواز کی ایک اوور میں 3 وکٹیں، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

فلوریڈا: پاکستان نے  3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمارجوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ہولڈر، عقیل حسین اور شیفرڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 اور شاہین آفریدی اور صفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان) شامل تھے۔۔

اس کے علاوہ حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور  سفیان مقیم بھی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

Related posts

پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ چھکے جڑ دیے

محمد نوید

لندن میراتھن 2025 میں 40 سے زائد پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی رنرز کی شرکت

محمد نوید

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی انگلینڈ نے بھی مخالفت کردی

محمد نوید

Leave a Comment