Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

لیجنڈز لیگ: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 انگلینڈ میں ہوئے  ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  کے دوسرے سیمی فائنل میں  جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

  جنوبی افریقا چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186رنز اسکور کیے۔مورنی وین ویک 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسٹمس نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

187 رنز کےہدف کے جواب میں آسٹریلیا چیمپئنز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن صرف ایک رن سے شکست کھا بیٹھے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپئنز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ڈینیئل کرسچن 49 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف ایک رن سے کامیابی کے ساتھ  جنوبی افریقا چیمپئنز نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں ہفتے کو اس کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان چیمپئنز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

Related posts

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی

محمد نوید

گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ، پاکستانی فائٹر فائنل میں پہنچ گیا

محمد نوید

45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر بابر اعظم کو چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد، خصوصی تحفہ پیش کردیا

محمد نوید

Leave a Comment