Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

آئی سی سی نےمیچ ریفری کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کےمعاملے میں آئی سی سی کومیچ ریفری پائیکرافٹ کوایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کایہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نےبھارتی ٹیم کےکہنے پرایسا کیا۔

ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔

واضح رہے کہ  پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیاں تاحال نہ ہو سکیں

محمد نوید

بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن سکیورٹی مانگنے پر مشکل میں آگئے

محمد نوید

ڈیاگو میراڈونا کی موت پر طبی عملے کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع

محمد نوید

Leave a Comment