Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں یکدم اضافہ، زیادہ تر ٹکٹس فروخت

دبئی: ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کا میچ قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

منتظمین کے مطابق میچ کے 90 فیصد ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام ٹکٹس بھی شائقین خرید چکے ہیں۔

پاک بھارت میچ کے لیے جمعرات کی شام تک دستیاب ٹکٹس کی کم از کم قیمت 750 درہم (تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے) تھی جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3500 درہم (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہیں۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی تعداد اب انتہائی محدود ہے البتہ شائقین کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیدیم کے قریب بنائے گئے ٹکٹس باکس میں بھی ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں ۔

ٹکٹس کی دستیابی کو مزید آسان بنانے کے لیے منتظمین نے جمعرات کی شام نئی آن لائن ونڈو بھی کھول دی تھی تاکہ شائقین بروقت اپنی نشستیں یقینی بنا سکیں۔

دبئی میں پاک بھارت میچ شائقین کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ مقابلہ قرار دیا جاتا ہے، یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مالی معاملات پر آئی سی سی بورڈ ممبران ناراض

محمد نوید

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل

محمد نوید

ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا، بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا

محمد نوید

Leave a Comment