Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ٹوکیو میں باکسنگ ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 باکسر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ٹوکیو میں ہونے والے ایک باکسنگ ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 جاپانی باکسر انتقال کرگئے۔ 

28 سالہ باکسر کو ہیروماسا اوراکاوا 2 اگست کو یو جی سائٹو کے خلاف اپنے مقابلے کے آٹھویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہیں سر پر چوٹ لگنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ  ہفتے کے روز انتقال کر گئے۔

اس سے ایک روز قبل جمعے کو 28 سالہ شیگیتوشی کوٹاری بھی سر پر چوٹ لگنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ انہیں 2 اگست کو مقابلے کے بعد سر پر چوٹ آئی تھی۔

دونوں باکسرز کو فائٹ کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے دماغ میں خون جمنے کے علاج کے لیے فوری آپریشن کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے دونوں باکسرز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کے بعد جاپان باکسنگ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام اورینٹل اینڈ پیسفک باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل فائٹس 12 کے بجائے 10 راؤنڈز پر مشتمل ہوں گی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کمیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ستمبر میں ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے گا تاکہ ان اموات پر مزید غور کیا جا سکے۔

Related posts

ورلڈکپ سے دستبرداری کے بعد بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو خط

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے واضح مؤقف پر آئی سی سی پریشان ہوگیا

محمد نوید

ہمارے کھلاڑی پریس کانفرنس میں فضول بولتے ہیں: انگلش ٹیم کے ڈائریکٹر پھٹ پڑے

محمد نوید

Leave a Comment