Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ٹوکیو میں باکسنگ ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 باکسر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ٹوکیو میں ہونے والے ایک باکسنگ ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 جاپانی باکسر انتقال کرگئے۔ 

28 سالہ باکسر کو ہیروماسا اوراکاوا 2 اگست کو یو جی سائٹو کے خلاف اپنے مقابلے کے آٹھویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہیں سر پر چوٹ لگنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ  ہفتے کے روز انتقال کر گئے۔

اس سے ایک روز قبل جمعے کو 28 سالہ شیگیتوشی کوٹاری بھی سر پر چوٹ لگنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ انہیں 2 اگست کو مقابلے کے بعد سر پر چوٹ آئی تھی۔

دونوں باکسرز کو فائٹ کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے دماغ میں خون جمنے کے علاج کے لیے فوری آپریشن کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے دونوں باکسرز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کے بعد جاپان باکسنگ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام اورینٹل اینڈ پیسفک باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل فائٹس 12 کے بجائے 10 راؤنڈز پر مشتمل ہوں گی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کمیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ستمبر میں ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے گا تاکہ ان اموات پر مزید غور کیا جا سکے۔

Related posts

بھارت انگلینڈ میچ سے پاکستانی تماشائی کو باہر نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی

محمد نوید

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

محمد نوید

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آگئی

محمد نوید

Leave a Comment