Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹ

آل راؤنڈر عامر جمال کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری کا شکار

ومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال انگلش کاؤنٹی  واروکشائر کے لیے کھیلنے کے دوران انجری کا شکار  ہوگئے۔

واروکشائرکاؤنٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عامر جمال کی کمر میں تکلیف کی تشخیص ہوئی ہے۔ عامر جمال کاؤنٹی کرکٹ کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ عامر جمال نے اپریل میں واروکشائر کاؤنٹی کی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

واروکشائرکاؤنٹی کے مطابق کمر کی تکلیف کے باعث عامر جمال کے پاس کھیلنے کے بہت کم مواقع دستیاب تھے، عامر جمال صرف 2 کاؤنٹی اور ایک وٹالٹی بلاسٹ کا میچ کھیل سکے، عامر جمال نے میڈیکل اور  اسٹرینتھ اینڈکنڈیشننگ ٹیم کے ساتھ بھرپور محنت کی، بدقسمتی سے عامر جمال اپنے بھرپور ردھم کے ساتھ بولنگ نہیں کرسکے۔

واروکشائرکاؤنٹی کا کہنا ہےکہ عامر جمال سے 19 جولائی تک معاہدہ ہوا تھا، ری ہیب پلان کے مطابق عامر جمال معاہدے تک فٹ نہیں ہوسکتے۔

عامر جمال کا کہنا ہےکہ  یہ انجری مجھے پہلی مرتبہ ہوئی ہے، اسے قبول کرنا میرے لیے بڑا چیلنج ہے، اب میرا تمام تر فوکس مکمل فٹنس حاصل کرنے پر ہے۔

Related posts

گلوبل سپر لیگ: تبریز شمسی اور کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ

محمد نوید

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تبادلہ خیال

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون کون کمنٹری کرے گا؟ نام سامنے آگئے

محمد نوید

Leave a Comment