Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

وقار یونس کی پی سی بی میں بطور ایڈوائزر تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایڈوائزرکی تقرری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کل شہری کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں شہری کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ  وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وقاریونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری کالعدم قراردے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکرکٹ معاملات وقاریونس کوسونپے ہیں جس کے بعد سابق کپتان نے پہلے اسائنمنٹ کے طور پر بنگلادیش کے خلاف سیریز کے معاملات دیکھنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقاریونس ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز اور کوچز کےساتھ معاملات دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کے عہدے پر تقرری کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، اشتہار میں درخواست جمع کروانے کے لیے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔

Related posts

آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کپتان رضوان نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کیا کہا؟

محمد نوید

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

محمد نوید

‘بھارت کو الگ گیندیں دی جارہی ہیں’، سابق پاکستانی کرکٹر کے الزام پر شامی کا سخت ردعمل

محمد نوید

Leave a Comment