Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بھارتی اعتراض کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ڈھاکا میں ہی طلب

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے  کونسل کا سالانہ اجلاس طلب کرلیا۔

اے سی سی ذرائع کے مطابق  سالانہ جنرل اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا جس کیلئے ایشین کرکٹ کونسل نے رکن ممالک کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا بتانا ہےکہ پاکستان بنگلا دیش سیریز بھی انہی دنوں ہو رہی ہوگی   اور اجلاس میں  رکن ممالک بھی مدعو ہوں گے۔

اے سی سی ذرائع کے مطابق عرصہ دراز کے بعد اے سی سی کی میٹنگ بنگلا دیش میں ہورہی ہے ، بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کی وینیو  اور  تاریخ  تبدیل کرنے کا کہا ہے، دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کرانا چاہتے ہیں۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ڈھاکا میں ہی کروانے کا امکان ہے، اجلاس کی تیاری کے لیے 15 روز کا نوٹس اسی لیے دیا گیا ہے،  اگر کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا تو آن لائن شرکت کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز ہوتی ہیں، اے سی سی اور آئی سی سی کی بھی آن لائن میٹنگز ہوتی رہی ہیں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا کیخلاف میچ میں افتخار کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

محمد نوید

ویڈیو: بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

محمد نوید

پی ایف ایف نے شام کیخلاف ایشین کپ 2027 کوالیفائر کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

محمد نوید

Leave a Comment