Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ترجمان پی سی بی کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

چئیرمین  پی سی بی محسن نقوی کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو دوبارہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں ملنےکا امکان ہے جبکہ سابق آل راونڈر عبدالرزاق رکن کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم (کنسلٹنٹ ممبر) اور حسن مظفر چیمہ منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی شامل تھے۔

Related posts

سابق کپتان بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

محمد نوید

یووراج، ہربھجن اور سریش رائنا پر ‘معذور’ افراد کا مذاق اڑانے کا الزام، پولیس میں شکایت درج

محمد نوید

صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

محمد نوید

Leave a Comment