Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

عامرکی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان،کاؤنٹی کے شروع کےمیچز میں عدم دستیابی ظاہرکردی

فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی اسکواڈ میں واپسی کے امکانات ہیں جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ سیزن کے شروعات کے میچز  میں ڈربی شائرکلب کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عامر کا ڈربی شائر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ ڈربی شائر نے محمد عامر کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

محمد عامر نے بھی ڈربی شائر اور کلب کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھرکا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈربی شائرکا کہنا ہے کہ  محمد عامر کی غیر موجودگی کی صورت میں کلب اوورسیز کھلاڑی کی تلاش کر رہا ہے،  محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ان کا پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہونےکا امکان ہے۔

ہیڈ آف کرکٹ ڈربی شائر مکی آرتھر کا کہنا ہےکہ سیزن کے شروعات سے عین پہلے یہ مایوس کن ہے لیکن ہم  محمد عامرکے فیصلے کی قدرکرتے ہیں،  ڈربی شائر کلب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عامر کی واپسی کا خواہاں ہے۔

Related posts

آسٹریلین گراں پری سے قبل ماحول گرم، ہیملٹن پُر اعتماد، پیاسٹری اپنے ہوم ریس کے لیے تیار

محمد نوید

پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود بہت ہیں، وسیم اکرم کا نئی ٹیم بنانیکا مطالبہ

محمد نوید

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

محمد نوید

Leave a Comment