Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقا کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 غیر معمولی کیچز وائرل ہوگئے

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو غیر معمولی کیچز وائرل ہوگئے۔

کمنٹیٹرز اور کرکٹ فینز نے کیچز کو ناقابل یقین اور مدتوں یاد رہنے والا قرار دے دیا، آل راؤنڈرگلین میکسویل نے باؤنڈری لائن پر ایک بار پھر ناقابل یقین کیچ کیا۔

گلین میکسویل نے باؤنڈری لائن کے باہرسے ریان ریکلٹن کا کیچ لیا اورپھرپُھرتی سے گراؤنڈ میں آئے۔

دوسری جانب تماشائیوں میں بھی کرکٹ فین کے کیچ نے دھوم مچا رکھی ہے۔ ہاتھ میں دو کین پکڑے تماشائی نے بائیں ہاتھ سے کیچ  کر کے سب کو حیران کردیا۔

واضح رہے کہ ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 17رنز سے کامیابی حاصل کی۔

ڈارون میں ایک طویل عرصے بعد آسٹریلوی ٹیم نے انٹرنیشنل میچ کھیلا۔

Related posts

آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار

محمد نوید

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل آئی پی ایل سے اکتا گئے

محمد نوید

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

محمد نوید

Leave a Comment