Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلفٹ بالکھیل

برازیل کے سابق فٹبالر اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار

برازیل کےسابق فٹبالر روبن ہو کو اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے سابق فٹبالرروبن ہو کو اجتماعی زیادتی کیس میں  سانتو میں ان کے فلیٹ سے گرفتارکیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برازیل اور اٹالین کلب اے سی میلان کے لیے کھیلنے والے روبن ہو پر 2013 میں میلان کے ایک نائٹ کلب میں لبنانی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام تھا ، جس پر انہیں 2 سال قبل 9 سال کی سزا سنائی گئی۔

اٹلی کی حکومت نے روبن ہو کی حوالگی میں ناکامی کے بعد انہیں برازیل ہی میں سزا پوری کروانے کی درخواست کی تھی۔

تاہم اب برازیل کی عدالت نے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ روبن ہو گھر میں نظربند رہنے کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا گزاریں جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب روبن ہوکا مؤقف ہے کہ خاتون کے ساتھ سب کچھ باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔

Related posts

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز کیلئے این او سی کے حصول کی شرائط مزید سخت کردیں

محمد نوید

طویل سفر اور تھکاوٹ: سری لنکن کپتان اور کھلاڑی ورلڈکپ شیڈول سے ناراض

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بابر اعظم نے کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment