Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے کرکٹ کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی دے گا، بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا اور اس کے  تعلیمی اخراجات بھی کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔

سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے، سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کے لیے ہوگی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی پرفارمنس پر کیا جائے گا۔

تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کی تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا، تمام بچوں کے اسکول کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

Related posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین سے ملاقات

محمد نوید

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی انگلینڈ نے بھی مخالفت کردی

محمد نوید

انگلینڈ کی بیٹنگ، اب پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے کس معجزے کی ضرورت ہے؟

محمد نوید

Leave a Comment