Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے دوسرے روز کا اختتام، ٹاپ 3 پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

کولمبو میں جاری ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کی برتری برقرار ہے۔

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ  کے دوسرے روز 17 راؤنڈ کے اختتام پر تینوں ٹاپ پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہیں۔

عفان سلمان 17 میں سے 14 فتوحات اور 1459 کے اسپریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں، احمد سلمان کی دوسری پوزیشن ہے،انہوں نے 534 اسپریڈ کے ساتھ 14 میچز جیتے ہیں۔

احزم احمد 13 فتوحات اور 981 کے اسپریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ منال اشعر 12 میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

ایونٹ کے آخری روز اتوار کو مزید 7 راؤنڈز ہوں گے جس کے اختتام پر نئے یوتھ اسکریبل ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔

Related posts

پاکستان کے ایک اور ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

محمد نوید

کرکٹ میچ میں انوکھا واقعہ، ایک دو نہیں، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز تک جا پہنچا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی

محمد نوید

Leave a Comment