Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریں

جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ محبت تکلیف نہیں دیتی اور جو تکلیف دے وہ محبت نہیں بلکہ محبت تو زخموں کو بھرتی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ سابقہ کھلاڑی کا شمار متاثر کن شخصیات میں ہوتا ہے جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی متحریک رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو آئے دن کچھ نہ کچھ مفید مشورے بھی دیتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری  شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو زندگی کی تمام مشکلات کا سامنا مسکراتے ہوئے کرنے کا مشورہ دیا۔

37 سالہ سابقہ ٹینس اسٹار نے انسٹا گرام پر نئی پوسٹ میں اپنی چند تصاویر شیئر کیں  جس میں وہ خوشگوار موڈ میں تھیں جب کہ ثانیہ نے وائٹ بیس پر فلورل پرنٹ کا کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اور مسکراہٹ‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوری میں معنی خیز پوسٹ شیئر کی، جس کے مطابق محبت تکلیف نہیں دیتی، جو تکلیف دے وہ محبت ہی نہیں بلکہ محبت تو وہ ہے جو آپ کے زخموں کو بھر دے۔واضح رہے کہ ثانیہ کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری اکثر ہی وائرل ہوتی ہیں اور صارفین کے لیے موضوع بنی رہتی ہیں۔

 

Related posts

پاک آسٹریلیا سیریز کے دوران پاکستان فین زون بنانے کا اعلان

محمد نوید

پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر عادل کے ہیڈ کوچ سے اختلافات، ٹیم میں کھیلنے سے انکار

محمد نوید

برازیل کو فیفا ویمن ورلڈکپ 2027 کی میزبانی مل گئی

محمد نوید

Leave a Comment