Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلپاکستان

پیرس پیرالمپکس میں پاکستان کی شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار

پیرس میں ہونیوالے پیرالمپکس میں پاکستان کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پیرالمپکس کمیٹی کو گرانٹ نہیں ملی، امید ہے کہ پیرالمپکس سے قبل گرانٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

پیرس پیرالمپکس میں پاکستان کے ایک ایتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور دو آفیشلز چیف ڈی مشن احمد شامی اور کوچ اکبر مغل دستے کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے کہا ہے کہ نقد فنڈز نہ دیں تاہم سفری معاملات حل کردیں۔

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی پیرس پیرالمپکس میں ایف 38 ڈسکس تھرو میں حصہ لیں گے۔

ٹوکیو میں حیدر علی نے ایف 37 ڈسکس تھرو کا گولڈ میڈل جیتا تھا، 2008 میں وہ پیرالمپکس لانگ جمپ کا سلور اور 2016 میں برانز جیت چکے ہیں، حیدر علی ایشین پیرا گیمز میں بھی چار گولڈ جیت چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس بار پیرس پیرالمپکس میں پاکستان خواتین ایتھلیٹس کی شرکت ممکن نہ ہوسکے گی، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت کیلئے درکار کم از کم ایونٹس نہ کھیلے جاسکے تھے۔

پیرالمپکس 28 اگست سے 8 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، پیرالمپکس سرمائی اولمپکس کے بعد پیرس میں ہی ہوں گے۔

Related posts

پاکستان کے وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

محمد نوید

پاکستان ٹیم کی کپتانی کا معاملہ: سلیکٹرز شاہین کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تقسیم

محمد نوید

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 5،400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی

محمد نوید

Leave a Comment