Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست، آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی کا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

اسٹیو اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی میں پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو بھارت سے 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے میچ کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو فوری اپنی ریٹائرمنٹ کا بتایا تاہم اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ یہ سفر میرے لیے بڑا شاندار رہا، میں نے ہر لمحے سے پیار کیا ہے، حیران کن لمحات اور شاندار یادیں رہی ہیں، دو ورلڈ کپ جیتنا کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

فروری 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے 170 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 12 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کی مدد سے 43 اعشاریہ 28 کی اوسط سے 5800 رنز اسکور کیے اور 40 میچوں میں بولنگ کرتے ہوئے 28 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

Related posts

ریکوری تھوڑی سست رہی ہے، اب میں تیار ہوں: آسٹریلوی کپتان

محمد نوید

غزہ: پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور معروف فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید

محمد نوید

147 سال میں 1082 میچز کھیلنے کے بعد انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد سنگ میل عبور کر لیا

محمد نوید

Leave a Comment