Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

کوہلی نے رکی پونٹنگ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں کوہلی نے 27 ویں اوور میں جدیجا کی گیند پر جوش انگلس کا کیچ پکڑا، یہ ون ڈے کرکٹ میں کوہلی کا 161 واں کیچ تھا۔

کوہلی نے 161 کیچ پکڑ کر پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا  اور وہ  ون ڈے کرکٹ میں زیادہ کیچز پکڑنے والے کرکٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر  سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے ہیں جنہوں نے 448 میچز میں 218 کیچزکیے تھے۔

اس میچ میں کوہلی نے ناتھن ایلس کا بھی کیچ پکڑا اور یوں ان کے کیچز کی تعداد  301 میچز میں 162 ہوگئی ہے۔رکی پونٹنگ نے 375 میچز میں 160 کیچ کیے تھے۔

Related posts

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا بڑا کارنامہ، آسٹریلیا کی 14 سالہ اجارہ داری کا خاتمہ کر دیا

محمد نوید

آگے نکل کر کھیلنے پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی رضوان کے نام طنزیہ ٹوئٹ

محمد نوید

Leave a Comment