Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تبادلہ خیال

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے  ملاقات کی ہے۔ 

رپورٹ     !     محمد نوید

لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں چیئرمین پی سی بی اور آئی سی سی کے وفد نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ایونٹ کے لیے تمام ضروری امور بر وقت مکمل کر لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کا دو رکنی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پرہے ۔

گزشتہ روز  ایونٹ آپریشنز کی سینیئر مینیجر سارا ایڈگر اور مینیجر عون زیدی پر مشتمل وفد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ، اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سہولتوں اورانتظامات کا جائزہ لیا۔

لاہور سے قبل وفد نے کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

Related posts

پی سی بی کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کی پیشکش، بابر تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے خواہاں

محمد نوید

انگلش بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پر قوم کو مایوس نہیں کرینگے، توقعات سے بڑھ کر چیزیں ہونگی: محسن نقوی

محمد نوید

Leave a Comment