Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹکھیل

پاکستان ٹیم کی کپتانی کا معاملہ: سلیکٹرز شاہین کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تقسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کا معاملہ ان دنوں  پھر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، امکان ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی دی جارہی ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

تاہم ایسے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے موجودہ کپتان شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تقسیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے کپتان کی تبدیلی پر ایک دوسرے سے مختلف وجوہات بیان کیں، سلیکٹرز شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے کسی ایک بات پر متفق نہ ہوئے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی موجودہ صورتحال سے نالاں نظر آتے ہیں ، فٹنس کیمپ کے دوران بھی کھلاڑیوں کا موضوع گفتگو کپتانی ہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی کے معاملے پر سلیکٹرز اور شاہین آفریدی کے درمیان باضابطہ رابطہ بھی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سلیکٹرز کو سونپی ہوئی ہے۔

اس سے قبل ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بورڈ چند گھنٹوں میں اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

Related posts

پی ایف ایف نے شام کیخلاف ایشین کپ 2027 کوالیفائر کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

محمد نوید

وقار یونس کی پی سی بی میں بطور ایڈوائزر تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

محمد نوید

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کرکٹ آسٹریلیا کے سمر فیسٹیول میں شرکت کریں گے

محمد نوید

Leave a Comment